امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے کے لئے مشہور ریسلنگ اسٹار نوید افکرئی کو موت کی سزا نہ دیں۔
ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا ہے کہ 'یہ سن کر کہ ایران ایک عظیم اور مقبول 27 سالہ ریسلنگ اسٹار نوید افکرئی کو مارنا چاہتا ہے، جس نے سڑکوں پر حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لیا تھا، افسوس ہوا'۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'میں ایران کے رہنماؤں کی بہت تعریف کروں گا اگر آپ اس نوجوان کی جان بخش دیں گے اور اسے پھانسی نہیں دیں گے۔ شکریہ'۔
انہوں نے ایک عوامی اپیل میں کہا کہ 'ایران کو نوجوان کشتی اسٹار نوید افکرائی کی زندگی بخش دینا چاہئے'۔
واضح رہے کہ افکرائی اور دیگر مظاہرین ایران کے خراب معاشی حالات پر ہی رد عمل کا اظہار کر رہے تھے اور وہ ملک میں ہورہے بیشتر مظاہروں میں شرکت تھی۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'وہ ملک میں خراب ہوتی معاشی صورتحال اور افراط زر کی مخالفت کر رہے تھے۔ یہ کوئی ملک مخالف سرگرمی نہیں ہے'۔