امریکہ ۔ تائیوان کی اقتصادی خوشحالی اور کارباری تعلقات کے ضمن میں یادداشت برائے مفاہمت (ایم او یو) پر اتفاق کیا گیا۔ اسی ضمن میں تائیوان نے واشنگٹن میں انتہائی قریبی معاشی تعلقات کے لئے ایک بلیو پرنٹ پر دستخط کیا۔
اس یادداشت برائے مفاہمت (ایم او یو) میں صحت کی دیکھ بھال، سیمی کنڈکٹرز، فائیو جی انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبے شامل ہیں۔
واشنگٹن میں تائیوان کے سرکاری نمائندے شیائو بی خیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'ہم اپنے آپ کو انسانی حقوق، سائبر سکیوریٹی، معاشی استحکام اور جغرافیائی سیاست کے نئے چیلنجز کے ساتھ ایک بڑی حد تک بدلتی ہوئی دنیا میں ان تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں'۔
- چیلنجز کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کا عہد:
شیائو بی خیم نے کہا 'آج کا مکالمہ مناسب موقع پر یہ بات کرنے کے لئے کیا جارہا ہے کہ ہم ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کس طرح مل کر کام کر سکتے ہیں'۔
تائیوان کے وفد کی سربراہی تائیوانی نائب وزیر برائے اقتصادی امور چن چیر چی نے کی۔ جب کہ امریکہ کی جانب سے امریکی انڈر سیکرٹری کیتھ کرچ نے کی۔
تائیوان کی صدر تسائی انگ وین نے کہا کہ 'ہم امریکہ کے ساتھ اپنے پہلے معاشی خوشحالی پارٹنرشپ ڈائیلاگ پر اپنے مضبوط معاشی تعلقات کو بڑھانے کے منتظر ہیں۔ یہ ہماری تزویراتی تعاون کا ایک اور سنگ میل ہے، جس سے زیادہ خوشحال دنیا کے لیے تائیوان۔ امریکی شراکت قائم ہوگی'۔
- چین کا رد عمل:
اس پرر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے گذشتہ ہفتے انتباہ کیا تھا کہ اس شراکت داری سے واشنگٹن - بیجنگ تعلقات کو نقصان پہنچ رہا ہے'۔
وانگ وین بین نے کہا 'چین، امریکہ اور تائیوان کے مابین کسی بھی طرح کے تبادلے کی مستقل مخالفت کرتا ہے '۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'واشنگٹن کو تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کو کوئی گمراہ کن اشارے نہیں بھیجنا چاہئے'۔
اطلاع کے مطابق امریکی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے سربراہ اینڈریو وہیلر دسمبر میں تائیوان کا دورہ کریں گے۔ یہ اگست کے بعد سے اب تک کا یہ تیسرا اعلی سرکاری دورہ ہے۔
- چین اور تائیوان کے درمیان نااتفاقی، آخر وجہ کیا؟
یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین طویل عرصے سے عالمی سطح پر تائیوان کو قابو کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
چین نے حالیہ برسوں میں تائیوان کے آس پاس فوجی مشقوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ تقریبا 40 چینی جنگی طیاروں نے سرزمین اور تائیوان کے مابین 18-19 ستمبر 2020 کو درمیانی خط عبور کیا تھا ۔
مزید پڑھیں: تائیوان کی صدر نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا
تائیوان کی صدر سوسائی انگ وین نے چین کی اس پیش فرت کو 'طاقت کا خطرہ' قرار دیا ہے۔