ETV Bharat / international

چین میں مہلک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3189 ہو گئی - اطلاعات کے مطابق اب تک تقریباََ 80،824 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے

چین میں مہلک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3189 ہو گئی جبکہ 80،824 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں اور 65،541 مریضوں کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا ہے

چین میں مہلک کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3189 ہو گئی

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 1:47 PM IST

چین کی نیشنل ہیلتھ کمیٹی نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی ۔ کمیٹی نے کہا’’ نیشنل ہیلتھ کمیٹی کو ملک کے 31 صوبوں سے موصول اطلاعات کے مطابق اب تک تقریباََ 80،824 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور تقریباََ 12094 مریضوں کو سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے جن میں سے 3610 کی حالت نازک ہے۔ تقریباََ 65،541 مریضوں کوصحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کورونا وائرس کے 11 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔واضح ر ہے کہ چین کے صوبہ ہوبئی کے دارالحکومت ووہان سے نمودار ہونے والے جان لیوا کورونا وائرس کی گرفت میں دنیا کے 104 سے زائد ملک آ گئے ہیں اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 5410 ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان بدھ کو اسے عالمی وبا قرار دیا ہے ۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.