قومی صحت کمیشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں اس انفیکشن کے 688 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 1309 نئے مشتبہ کیس سامنے آئے ہیں اور 15 لوگوں کی موت (13 ہوبوئی میں، ایک شنگھائی میں اور ایک ہینن میں) ہونے کی اطلاع ہے۔
اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد ہفتہ تک 56 تھی جبکہ 49 لوگ اس سے نکل چکے ہیں. وہیں 2684 لوگ اب بھی مشکوک ہیں۔
اس کے علاوہ ہانگ کانگ میں پانچ، مکاؤ کے مخصوص انتظامیہ صوبے میں دو اور تائیوان میں تین معاملے درج کئے گئے ہیں۔
تھائی لینڈ میں 4معاملے درج ہوئے جس میں دو افراد ٹھیک ہو چکے ہیں، جاپان میں 2معاملے سامنے آئے ہیں جس میں ایک ٹھیک ہو چکا ہے، جمہوریہ کوریا سے، امریکہ اور ویت نام سے بھی دو دو کیس سامنے آئے ہیں۔ جبکہ سنگاپور، ملائیشیا اور فرانس سے تین تین اور نیپال اور آسٹریلیا سے ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔