ETV Bharat / international

کورونا وائرس معاملے میں چین کو کلین چیٹ - etv bharat urdu

ڈبلیو ایچ او کی ٹیم نے لیبارٹری سے وائرس کے لیک ہونے کے پہلو کو چھوڑ کر دیگر تمام پہلوؤں پر مزید تحقیقات کی تجویز پیش کی ہے۔

covid 19
covid 19
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 2:28 PM IST

کورونا وائرس انفکشن کے پھیلنے کی شروعات کا پتہ لگانے کے لئے چین کا دورہ کرنے والی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ٹیم کے مطابق کورونا وائرس کے انفیکشن چمگادڑ سے کئی جانوروں کے ذریعہ انسانوں تک پھیلنے کا اندیشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق لیبارٹری سے وائرس پھیلنے کا امکان بہت کم ہے۔

خبررساں ایجنسی کو موصولہ تحقیقاتی ٹیم کی ڈرافٹ رپورٹ میں یہ معلومات دی گئی ہے۔

تاہم اس رپورٹ میں بہت سارے سوالات کا جواب نہیں مل سکا ہے۔ ٹیم نے لیبارٹری سے وائرس کے لیک ہونے کے پہلو کو چھوڑ کر دیگر تمام پہلوؤں پر مزید تحقیقات کی تجویز پیش کی ہے۔

اس رپورٹ کی ریلیز میں مستقل تاخیر ہوتی رہی ہے اور یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ آیا چینی فریق نے تحقیقات کے نتائج کو متاثر کرنے کی کوشش کی تاکہ چین پر کووڈ 19 کی وبا کو پھیلانے کا الزام نہ لگایا جا سکے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ایک عہدیدار نے گذشتہ ہفتے کے آخر میں کہا تھا کہ انھیں امید ہے کہ ٹیم کی رپورٹ اگلے چند دنوں میں جاری کردی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.