ETV Bharat / international

پاکستان میں مندر کی تعمیر پر عدالتی فیصلہ محفوظ - Pakistan

مندر سے متعلق فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا، درخواست گزار نے سنگل بینچ کا 7 جولائی کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 4:45 PM IST

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مندر کی تعمیر کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے معاملے کی سماعت کی۔ ایک درخواست گزار کے وکیل نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ مجوزہ پلاٹ اقلیتوں کے قبرستان کیلئے الاٹ ہوا، مندر کی تعمیر کیلئے نہیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کو پتہ ہے برطانیہ میں کتنی مساجد ہیں؟ لندن میں مسجد کس نے بنائی؟ یہ اطلاع روزنامہ جنگ نے دی ہے۔

چیف جسٹس نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ بیرون ملک مسلمانوں کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک ہو؟

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، درخواست گزار نے سنگل بینچ کا 7 جولائی کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.