ETV Bharat / international

کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں 42 ہزار سے زائد ہلاکتیں - کورونا وائرس تازہ ترین خبریں

دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس (کووڈ 19) سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 42،339 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریباً 85،9462 افراد اس سے متاثر ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : Apr 1, 2020, 12:00 PM IST

بھارت میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے اور ملک میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے ایک سو سے زیادہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1397 ہو گئی ہے جبکہ تین اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے ۔

وزارت صحت نے منگل کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 1397 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 81ہزار518 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق اور 3305 افراد کی اس وائرس کی زد میں آنے کے بعد موت ہو چکی ہے۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات میں 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔

کورونا وائرس کے حوالہ سے سب سے زیادہ سنگین صورتحال اٹلی اور سپین میں ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار کا ہندسہ پار کر گئی ہے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 12428 ہوگئی ہے۔

اسپین میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8269 ہو گئی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 94 ہزار417 ہو گئی ہے۔

ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2898 ہو چکی ہے جبکہ 44605 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

جنوبی کوریا میں اس وبا سے 162 افراد ہلاک جبکہ 9786 لوگ اس سے متاثرہوئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی ویب سائٹ پر شائع اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کووڈ -19 وبا سے یوروپ سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اب تک مغربی بحرالکاہل خطہ میں 3671، یوروپی خطہ میں 26694، جنوب مشرقی ایشیائی خطہ میں 166، مغربی ایشیا ئی خطہ میں 2954، امریکہ کے قریب پڑنے والے علاقوں میں 2836 اور افریقی خطہمیں 77 افراد کی موت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.