تھائی لینڈ کے نیشنل کورونا وائرس ری ایکشن سینٹر کے ترجمان توسین وشنیوتین نے جمعرات کو بتایا کہ اگر ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں اضافہ نہیں ہوتا ہے تو 17 مئی کو دوسرے مرحلے میں اس سے متعلق پابندیاں ہٹائی جاسکتی ہیں۔
تھائی لینڈ میں کووڈ کی روک تھام کے لئے مئی کی ابتدا میں پابندیاں عائد کی گئیں تھیں۔ پورے ملک میں چھوٹے ریستوراں، بازار، سیلون اور پارک کھلے ہوئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں شاپنگ مال جیسے بڑے تجارتی منصوبوں سے پابندیاں ہٹائی جاسکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’’اگر ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں روزانہ دوگنا اضافہ نہیں ہوتا ہے یا دہائی نمبر سے زیادہ نہیں ہوتا ہے تو 17 مئی سے پابندیاں ہٹانا آسان ہوسکتا ہے۔
تھائی لینڈ مں جمعرات کو کرونا کے صرف تین نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی اور اب ملک میں مجموعی طور سے متاثروں کی تعداد 2992 ہوگئی ہے۔ ان میں سے 2772 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ پچپن لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ تھائی لینڈ میں اس وقت کرونا سے متاثروں کی مجموعی تعداد صرف 165 ہے۔