عالمی ادارہ صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ چین کے نئے اعداد و شمار نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کیا، اور ایسی صورتحال سے ہر ملک کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ووہان میں دسمبر کے مہینے میں پہلا کیس سامنے آنے کے بعد اس بیماری نے خوفناک شکل اختیار کرلی اور پورا شہر اس کی گرفت میں تھا، وہاں کے حکام کی کوشش تھی کہ ہر موت کے اعداد و شمار اور بیمار ہونے والے کی تعداد ان کے رجسٹر میں درج ہوں، لیکن اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ابتدا میں ہی اس بیماری کے پھیلاؤ کو چھپانے کے لئے تمام کوششیں کی گئیں۔
وہ ڈاکٹر جو اس خطرے کے بارے میں انتباہ کر رہے تھے تو انہیں بھی سزا دی گئی، اس کے ساتھ ہی جب یہ بیماری اپنے عروج پر تھی تو چین کی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار پر بھی سوال اٹھ رہے تھے کیونکہ وہ بار بار اپنے اعداد و شمار کو جمع کرنے کے عمل میں تبدیلی کر رہی تھی۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جب یہ بیماری پھیلتی ہے تو اس وقت کے دوران ڈیٹا اکٹھا کرنا اپنے آپ میں ایک چیلنج ہے کیونکہ تمام معاملات کی شناخت مشکل ہوتی ہے، عالمی ادارہ صحت میں کورونا وائرس کی نگرانی پر مامور ونگ کی صدر میریا وین کا ماننا ہے کہ بہت سے ممالک کو بھی چین کی طرح اپنے ریکارڈوں میں تبدیلی کرنا پڑے گا، انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ 'کیا انہوں نے تمام کیسز کی شناخت کر لی ہوگی؟
آپ کو بتادیں کہ نئے اعدادوشمار کے مطابق ووہان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں ایک ہزار 290 کا اضافہ ہوا ہے اور اب کل ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار 869 ہو گئی ہے، جبکہ مجموعی کیسز میں 325 کا اضافہ درج کیا گیا ہے اور کیسز کی مجموعی تعداد 50 ہزار 333 ہو تک جا پہنچی ہے۔
ماریہ وین کا کہنا ہے کہ جب انفیکشن عروج پر تھا تو ووہان کا محکمہ صحت بری طرح سے پھنسا ہوا تھا، محکمہ کا سارا دھیان کاغذی کام میں مصروف ہونے کی وجہ سے کچھ مریضوں کی گھر میں ہی موت ہو گئی، اسی دوران ، وہیں عالمی ادارہ صحت تنظیم ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی ڈائریکٹر مائیکل ریان نے بھی کہا کہ تمام ممالک کو اس کا سامنا کرنا پڑے گا۔