چینی حکام نے بتایا کہ چین میں کورونا وائرس پھیلنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 106 ہوگئی ہے، جبکہ تقریبا 13 سو نئے واقعات کی تصدیق ہوگئی ہے۔
چین کی حکومت نے عوام کو گھر پر رکھنے اور انفیکشن پھیلنے سے روکنے کے لیے نئے سال کی چھٹی میں توسیع کردی ہے۔
دوسرے ممالک نے ووہان شہر سے اپنے شہریوں کو نکالنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان میں فرانس، جاپان اور امریکہ شامل ہیں، جو اپنے شہریوں کو ووہان سے باہر نکالنے کے لیے تیار ہیں۔ سری لنکا اور تھائی لینڈ سمیت دیگر ممالک بھی اس کی تیاری کر رہے ہیں۔
محکمہ صحت کمیشن نے بتایا کہ وبائی مرض کے مرکز وسطی صوبہ ہوبیئی میں مزید 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 1،291 مزید اس میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اس طرح ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 4 ہزار ہو گئی ہے۔