ETV Bharat / international

دنیا میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 23 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں - کورونا وائرس

جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے دنیا کا کوئی خطہ موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 23 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

Coronavirus kills more than 23,000 people a day worldwide
دنیا میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 23 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 6:15 AM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 کروڑ 94 لاکھ 71 ہزار 257 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 28 لاکھ 28 ہزار 154 ہو گئیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 22 لاکھ 18 ہزار 969 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 96 ہزار 572 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 کروڑ 44 لاکھ 24 ہزار 134 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ تا دم تحریر پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 65 ہزار 256 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 11 لاکھ 66 ہزار 344 ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.