ایران نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی جیلوں سے 54 ہزار سے زائد قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کر دیا ہے ان جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی تھے۔
ایسے قیدیوں کو رہا نہیں کیا گیا جنہیں پانچ سال سے زیادہ عرصے کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
ایران میں کورونا وائرس سے اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
غلام حسین اسماعیلی نے بتایا کہ قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے اور جن کے ٹیسٹ نیگیٹیو تھے، انہیں طویل رخصت دے دی گئی ہے یعنی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔
ایران میں گزشتہ دو ہفتوں میں کورونا وائرس سے 77 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔