ETV Bharat / international

چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ - ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2345 ہو گئی

چین میں کورونا وائرس سے جمعہ کو109 مزید افراد کی موت کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2345 ہو گئی ہے۔

چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ
چین: کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ
author img

By

Published : Feb 22, 2020, 10:25 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:56 AM IST

کورونا وائرس کے 397 نئے کیس آنے کے ساتھ ہی اب تک 76،288 مریضوں میں اس وائرس کے اثرات پائے گئے ہیں۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا کہ صوبہ ہبوئی میں کورونا وائرس کی زد میں آکر سب سے زیادہ 106 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ژیانگ، شنگھائی، کنسٹرکشن کارپس اور ہبوئی میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔ یہ تمام نئے کیسز اور اس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 2345 ہو گئی ہے۔

کمیشن نے کہا کہ 'ملک کے 31 صوبوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تقریبا 76،288 مریضوں میں اب تک کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں سے 53،284 لوگ اب بھی بیمار ہیں، جس میں 11،477 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ وہیں 20،659 لوگوں کو علاج کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔'

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے صوبے کے ہبوئی کے دارالحکومت ووہان میں گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں سامنے آیا تھا اور اب یہ ملک کے 31 صوبوں میں پھیل چکا ہے۔ موجودہ وقت میں یہ وبا بھارت سمیت دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ وہیں عالمی ادارہ صحت نے جنوری کے آخر میں اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے عالمی صحت ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.