کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 52 ہزار 152 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 10 لاکھ 6 ہزار 379 ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 2 کروڑ 48 لاکھ 95 ہزار 122 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 73 لاکھ 61 ہزار 611 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 808 ہو چکی ہے۔
کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، اور بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 61 لاکھ 45 ہزار 291 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 96 ہزار 318 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 13 لاکھ 51 ہزار 153 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 35 ہزار 751 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر آندھر پردیش اور تیسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 2871 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 33 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔