کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 56 لاکھ 37 ہزار 634 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 8 لاکھ 54 ہزار 772 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 1 کروڑ 79 لاکھ 59 ہزار 423 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 62 لاکھ 11 ہزار 796 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار 736 ہو چکی ہے۔
کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 91 ہزار 166 ہو چکی ہے۔ 65 ہزار 288 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 7 لاکھ 92 ہزار 541 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 24 ہزار 583 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر آندھر پردیش اور تیسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 1652 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔