کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 8 ہزار 44 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 7 لاکھ 84 ہزار 365 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 1 کروڑ 50 لاکھ 66 ہزار 127 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 56 لاکھ 55 ہزار 974 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 74 ہو چکی ہے۔
کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 67 ہزار 273 ہو چکی ہے۔ 52 ہزار 889 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 6 لاکھ 15 ہزار 477 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 20 ہزار 687 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر آندھر پردیش ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 1207 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 2 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔