کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 5 لاکھ 25 ہزار 152 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 7 لاکھ 45 ہزار 930 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 1 کروڑ 34 لاکھ 61 ہزار 683 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 53 لاکھ 5 ہزار 957 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار 749 ہو چکی ہے۔
کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 23 لاکھ 29 ہزار 638 ہو چکی ہے۔ 46 ہزار 91 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 35 ہزار 601 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 18 ہزار 306 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر آندھر پردیش ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 913 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔