کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 73 لاکھ 99 ہزار 516 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 4 لاکھ 13 ہزار 731 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 36 لاکھ 34 ہزار 27 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 20 لاکھ 45 ہزار 549 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 148 ہو چکی ہے۔
بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 583 ہو چکی ہے۔ 7 ہزار 745 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 90 ہزار 787 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 3 ہزار 289 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر دہلی ہے جبکہ فی الحال اینڈومان اینڈ نکوبار میں 33 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔