عالمی وباکورونا وائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس وبا نے امریکہ میں 50 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے، جبکہ برازیل میں ہلاک شدگان کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوچکی ہے دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ 98 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے 7 لاکھ 29 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 98 لاکھ 7 ہزار 621 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 29 ہزار 614 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 63 لاکھ 53 ہزار 322 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیرعلاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 65 ہزار 150 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 27 لاکھ 24 ہزار 685 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکہ اب بھی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 65 ہزار 70 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 51 لاکھ 49 ہزار 723 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکہ میں 23 لاکھ 46 ہزار 183 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 20 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 26 لاکھ 38 ہزار 470 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 543 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 13 ہزار 369 تک جا پہنچی ہے۔
بھارت کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایک دن میں پہلی بار وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 64،399 کیسز آنے سے ان کی مجموعی تعداد 21،53،011 ہوگئی ہے۔
تین دن سے ملک میں لگاتاروائرس کے 61 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ جمعہ کو 62،538 اور ہفتہ کو 61،537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
یہ اطمینان کی بات ہے کہ اسی عرصہ کے دوران ایک ہی دن میں زیادہ سے زیادہ 53،879 افراد کی شفایابی سے صحت مند ہونے والوں کی تعداد 14،80،885 لاکھ ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 861 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی تعداد 43،379 ہوگئی ہے۔ وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 68.78 فیصد اور موت کی شرح 2.01 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 14 ہزار 854 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 82 ہزار 347 ہو چکی ہے۔
ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 10 ہزار 210 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 53 ہزار 188 رپورٹ ہوئے ہیں۔
میکسیکو میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 52 ہزار 6 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 75 ہزار 902 ہو گئے۔
پیرو میں کورونا کے باعث 20 ہزار 844 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4 لاکھ 71 ہزار 12 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 12 ہزار 540 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 870 ہو چکی ہے۔
چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 11 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 71 ہزار 23 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 503 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 61 ہزار 442 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 18 ہزار 264 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 24 ہزار 692 ہو گئے۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 566 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 763 ہو چکی ہے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 130 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 262 تک جا پہنچی ہے۔
چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 619 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پڑوسی ملک پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
بنگلہ دیش میں 255،113 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 3،365 افراد اس وبا سے فوت ہو چکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں ، 250103 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35،203 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 239،622 ہوگئی ہے اور 5،829 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 235208 اور 30،327 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ارجنٹائنا نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب تک 241،811 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 4،523 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 216،903 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور 9،201 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے بیلجیم میں 9870 ، کینیڈا میں 9024 ، نیدرلینڈ میں 6178 ، سویڈن میں 5763 ، ایکواڈور میں 5916 ، انڈونیشیا میں 5658 ، مصر میں 4992 ،چین میں 4681 ،عراق میں 5310 ، بولیویا میں 3587 ، رومانیہ میں 2659 ، فلپائن میں 2209 ،گوئٹے مالا میں 2197 ، سوئٹزرلینڈ میں 1986 ،یوکرین میں،1906 ،آئر لینڈ میں 1772 ،پرتگال میں 17750 ، پولینڈ میں 1800 ، پنامہ 1609 ، کرغزستان میں 1459 ، ہونڈوراس میں 1476 اور افغانستان 1312 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔