ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین ماہ کی کم ترین سطح پر - اردو نیوز

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28152 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 59648 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 41754 ہے۔

Corona positive cases in Pakistan at three-month low

author img

By

Published : Oct 12, 2021, 6:13 PM IST

پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے کمی آرہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح تین ماہ کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 42476 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 689 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 18 افراد انتقال کر گئے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین ماہ کی کم ترین سطح 1.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس سے قبل 28 جون کو ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی کم ترین سطح 1.79 فیصد تھی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28152 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 59648 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 41754 ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بل گیٹس سے افغان عوام کی مدد کرنے کی اپیل

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1180 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 11 لاکھ 89742 ہو گئی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.