ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعدداد

author img

By

Published : May 31, 2020, 6:05 PM IST

بھارت میں بھی کورونا وائرس میں شدت آتی جارہی ہے اور یہ دنیا بھر میں انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز والے ممالک میں نویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ (8380 )نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

sdf
sdf

کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک 3.64 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہوچکی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 60،60،207 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3،69،126 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار میں بھی امریکہ پہلے نمبر پر ہے جبکہ برطانیہ دوسرے اور اٹلی تیسرے نمبر پر ہے۔

صرف امریکہ میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ افرادکی کورونا وائرس کی زد میں آکر موت ہوچکی ہے۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس میں شدت آتی جارہی ہے اور یہ دنیا بھر میں انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز والے ممالک میں نویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک دن میں اب تک کے سب سے زیادہ (8380 )نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 193 افراد کی جانیں گئی ہیں جبکہ اس وبا سے 4614 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے اتوار کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 1،82،143 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 5164 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 86،984 لوگ اس بیماری سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بہرحال ابھی ہندوستان میں کورونا وائرس کے 89،995 فعال کیسز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.