پاکستان میں واقع 'کرتار پور صاحب راہداری' کے افتتاح کے موقع پر پاکستانی حکومت کی جانب سے بھارت کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو دعوت نامہ بھیجے جانے پر کانگریس پارٹی کا رد عمل سامنے آیا ہے۔
سابق وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آنے والے دعوت نامے کے سلسلے میں غور کریں گے۔
دفتر کا کہنا ہے کہ جہاں تک خارجہ پالیسی کا معاملہ ہے، تو سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ہمیشہ بھارت کی خارجہ پالیسی کے ساتھ ہیں، تاہم زیادہ امید اسی بات کی ہے کہ منموہن سنگھ یہ دعوت نامہ قبول نہ کریں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی دعوت پر پاکستان گئے تھے۔ بعد ازاں انہیں بھارت میں سخت مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
غور طلب ہے کہ فی الحال بھارت اور پاکستان کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر معاملے میں بھارت پر انسانی بحران کا الزام عائد کیا تھا۔
یہی وجہ ہے کہ بھارت کو پاکستان روز بروز ایک دوسرے کے خلاف کارروائیا بھی کر رہے ہیں۔