عمان کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کر کے اس حملہ کی مذمت کی۔بیان میں عمان نے یمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ سے قضیہ کو حل کرنے کے لیے تمام فریقوں کی میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا۔
عمان نے بیان جاری کر کےکہا کہ وہ یمن میں امن قائم کرانے کا حامی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب دنیا میں تیل برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جو سات لاکھ بیرل یومیہ سے زیادہ تیل برآمد کرتا ہے۔
سعودی عرب کی آرامکو پٹرولیم کمپنی پر ڈرون حملوں کی ذمہ داری یمن کے حوثی باغیوں نے لی ہے اور کہا ہے کہ یہ سعودی عرب میں ہونے والے بڑے حملوں میں سے ایک ہے۔