ETV Bharat / international

کورونا وائرس سے متاثر مریضوں سے بھرا ہوٹل زمیں بوس - corona virus

چین میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کو الگ الگ ہوٹلز اور ہاسپٹلز میں رکھاگیا ہے، گزشتہ روز چین کے کوآنجو شہر میں واقع ایک ہوٹل میں تقریبا 70 متاثرین کو رکھا گیا تھا، اچانک ہوٹل کے منہدم ہونے سے سبھی متاثرین کے ملبے میں دبنے کی اطلاع ہے جن میں اب تک تقربا 33 لوگوں کا نکالا جا چکا ہے۔

کورونا وائرس سے متاثرمریضوں سے بھرا ہوٹل منہدم

author img

By

Published : Mar 8, 2020, 9:44 AM IST

Updated : Mar 8, 2020, 10:04 AM IST

چین کے کوآنجو شہر میں واقع کوآرنٹائن ہوٹل گزشتہ شام پوری طرح زمیں بوس ہوگیا، اس حادثہ میں سبھی 70 لوگوں کے ملبے میں دبنے کی اطلاع موصول ہوئی جن میں اب تک 33 لوگوں کو باہر نکالا جا چکا ہے۔ اس عمارت کو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی سہولت کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

پانچ منزلہ اس عمارت میں کل 70 افراد تھے ۔

اس بات کی ابھی تک نشاندہی نہیں ہوسکی کے یہ عمارت کیوں گری اور ابھی تک کتنے لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے پیش آیا۔ چینی مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ہوٹل کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے استعمال کیا جارہا تھا اور ان میں وہ افراد موجود تھے جن کا کورونا وائرس لاحق ہونے والے افراد کے ساتھ قریبی تعلق رہ چکا تھا۔

مزید پڑھیں:کولگام: سرچ آپریشن جاری

اطلاع کے مطابق 80 کمروں پر مشتمل اس ہوٹل میں کورونا وائرس سے متاثر افراد زیر علاج تھے۔جنہیں باہر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق عالمی پیمانہ پر کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد اب تک 92 ہزار پہنچ چکی ہے، جن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 110 ہے۔

Last Updated : Mar 8, 2020, 10:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.