ETV Bharat / international

یوگانڈا: درجنوں چینی باشندے غیر قانونی سرگرمیوں کے سبب گرفتار

تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ وہ چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'وی چیٹ' کے ذریعہ معاشی جرائم کا ارتکاب کرتے تھے۔

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 11:53 PM IST

sdf
ds

افریقی ملک یوگانڈا نے کم از کم 37 چینی باشندوں کو گرفتار کر کے ان پر 'ٹیلی فراڈ بد عنوانی' معاملے میں کیس درج کیا ہے۔

مقامی نیوز نیٹورک 'این ٹی وی' کے مطابق ملزمین کو یوگانڈا میں ایک گھر سے گرفتار کیا، جہاں سے وہ غیر قانونی سرگرمیوں کو انجام دے رہے تھے۔

پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ ماری کر کے ریکٹ کا پردہ فاش کیا۔ پولیس نے ان کے پاس سے موبائل میں استعمال ہونے والے مدر بورڈ اور چوری کے لیپ ٹاپ بھی ضبط کر لیا۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق پولیس نے 200 موبائل فونز کا بھی انکشاف کیا جس میں یوگانڈا کے سم کارڈز لگے ہوئے تھے۔

تحقیقات میں اس بات کا بھی انکشاف کیا گیا کہ وہ چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'وی چیٹ' کے ذریعہ معاشی جرائم کا ارتکاب کرتے تھے۔

کرمنل انویسٹیگیشن ڈائریکٹر چارلس ٹُوِن نے بتایا کہ یہ سبھی موبائل فونز آن لائن پلیٹ فارم 'وی چیٹ' سے منسلک تھے، اس کے ذریعہ پیغامات اور معاشی لین دین کا معاملہ انجام دیا جاتا تھا۔

پولیس کی ٹیم ان کے پاس سے کچھوے اور جنگلی جانوروں کے چمڑے بھی برآمد کیا ہے۔

واضح رہے کہ ان دنوں کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں چین کی ساخت سوالیہ نشان کے دائرے میں ہے۔ ایسے میں چینی باشندوں کا اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث پایا جانا چین کے لیے مزید پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.