ETV Bharat / international

چینی اور بھارتی فوج کا مشرقی لداخ سے پیچھے ہٹنے کا عمل شروع: چینی وزارت دفاع - چین کی وزارت قومی دفاع

چین کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ فوجی کمانڈر سطح کے مذاکرات کے نویں دور کے دوران اتفاق رائے کے مطابق پینگونگ جھیل کے جنوبی اور شمالی ساحلوں پر چینی اور بھارتی سرحدی فوج نے بدھ کے روز سے پیچھے ہٹنا شروع کردیا ہے۔

Indian border troops
Indian border troops
author img

By

Published : Feb 10, 2021, 7:35 PM IST

چین کے دفاعی ترجمان نے بیجنگ میں بیان دیا کہ مشرقی لداخ میں پینگونگ جھیل کے جنوب اور شمالی کنارے پر چینی اور بھارتی فوج نے بدھ سے پیچھے ہونا شروع کردیا ہے۔

چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ووکیان کے بیان اور چین کے سرکاری میڈیا کے ذریعہ دی گئی رپورٹ پر بھارت کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

ووکیان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ چین اور بھارت کے مابین کمانڈر سطح کے مذاکرات کے نویں دور کے دوران اتفاق رائے کے مطابق چینی اور بھارتی مسلح افواج کے فرنٹ لائن یونٹوں نے 10 فروری سے پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کنارے سے منظم طور پر پیچھے ہونا شروع کر دیا ہے۔

چین اور بھارت کی افواج کے درمیان گزشتہ سال مئی کے شروع سے ہی مشرقی لداخ میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے، جس کے بعد اس کے حل کے لئے بھارت اور چین کے مابین کمانڈر سطح کی بات چیت ہو رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.