چین کے سفیر برائے اسرائیل ڈووی دارالحکومت کے مضافات میں واقع اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ وہ 57 برس کے تھے۔
موت کے وقت اہلیہ اور بیٹا موجود نہ تھا۔ طبی امداد فراہم کرنیوالی سروس کے حوالے سے ابتدائی اندازہ یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ڈو وی کی موت دل کی تکلیف سے ہوئی ہے۔
وہ اسی سال فروری میں اسرائیل میں بطور سفیر متعین کئے گئے تھے۔
ایک اسرائیلی روزنامے کے مطابق ابتدائی رپورٹس کے مطابق ڈووی اپنے بستر پر مردہ پائے گئے۔ جسم پر کسی چوٹ کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔