ETV Bharat / international

چین نے افغانستان کو امدادی سامان بھیجا

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں لڑائی کی وجہ سے اس سال کے اوائل سے اب تک 6،34،000 سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ وہیں 2012 کے بعد سے تقریباً 55 55 لاکھ افراد ہجرت کر چکے ہیں۔

China sends aid to Afghanistan
China sends aid to Afghanistan
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 12:33 PM IST

Updated : Sep 30, 2021, 2:55 PM IST

چین نے انسانی بنیادوں پر ہنگامی امدادی سامان کی ایک کھیپ افغانستان کو سونپ دی ہے۔

چین کی طرف سے عطیہ کئے گئے امدادی سامان کی ایک کھیپ بدھ کی رات کابل بین الاقومی ہوائی اڈے پر پہنچی، جہاں پر افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو نے ایک تقریب کے دوران اس سامان کو افغانستان کے پناہ گزین امور کے وزیر خلیل الرحمٰن کوسونپا۔

اس دوران وانگ نے کہا کہ بہت سی مشکلات کے درمیان چین کم وقت میں افغانستان کے لیے انسانی بینادوں پر امدادی سامان کا انتظام کرنے میں کامیاب رہا، جس میں کمبل، سردیوں میں استعمال کئے جانے والے جیکٹس اور دیگرسامان شامل ہے، جس کی افغانستان کے لوگوں کو فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کو اشیائے خوردنی سمیت دیگر امدادی سامان فراہم کرتا رہے گا۔

وہیں حقانی نے اس وقت مشکلات کا سامنا کر رہے افغانستان کے لوگوں کے لیے ہنگامی امدادی سامان فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان نے بھارت کو تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے خط لکھا

واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں لڑائی کی وجہ سے اس سال کے اوائل سے اب تک 6،34،000 سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ وہیں 2012 کے بعد سے تقریباً 55 55 لاکھ افراد ہجرت کر چکے ہیں۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 30, 2021, 2:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.