ETV Bharat / international

Bird flue: انسانوں میں برڈ فلو کے H10N3 اسٹرین کا پہلا معاملہ - etv bharat urdu

صحت کے حکام نے اس انفیکشن پر زیادہ توجہ نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مرغی سے انسانوں میں پھیلنے والے وائرس (H10N3) کا ایک نادر کیس ہے اور وبا پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہے۔

H10N3 bird flu-
H10N3 bird flu-
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 6:32 PM IST

Updated : Jun 1, 2021, 7:12 PM IST

انسانوں میں برڈ فلو کے ایچ 10 این 3 (H10N3 bird flu) اسٹرین سے متاثر ہونے کا پہلا معاملہ چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں سامنے آیا ہے۔ منگل کے روز چین کے قومی صحت کمیشن نے یہ معلومات دی ہے۔

سرکاری سی جی این ٹی ٹی وی نے بتایا کہ سنجیانگ شہر کے 41 سالہ مریض کی حالت مستحکم ہے اور اسے اسپتال سے ریلیز کیا جاسکتا ہے۔

صحت کے حکام نے اس انفیکشن پر زیادہ توجہ نہیں دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مرغی سے انسانوں میں پھیلنے والے وائرس کا ایک نادر کیس ہے اور وبا پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہے۔

قومی صحت کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 28 مئی کو مریض ایچ 10 این 3 برڈ فلو سے متاثر پایا گیا تھا۔ کمیشن نے یہ نہیں بتایا کہ اس شخص کو کیسے انفکشن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل دنیا میں کہیں بھی انسانوں میں ایچ 10 این 3 برڈ فلو کے انفیکشن کا معاملہ نہیں ہوا ہے۔

ایچ 10 این 3 برڈ فلو مرغیوں میں برڈ فلو پھیلنے کے مقابلے کمزور شکل ہے اور اس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ کا خطرہ بہت کم ہے۔

چین میں برڈ فلو کی مختلف قسمیں ہیں، جن سے انسانوں کو متاثر ہونے کے معاملات بھی کبھی کبھی سامنے آتے ہیں۔

Last Updated : Jun 1, 2021, 7:12 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.