چین نے اتوار کے روز صوبہ ہنان میں 'برڈ فلو' کے پھیلنے کی اطلاع دی ہے۔
یہ وباء صوبے کے ضلع شوانگقنگ کے ایک فارم سے پھیلا ہے، جو صوبے ہوبی کی جنوبی سرحد پر واقع ہے، جو تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کا مرکز ہے۔
مقامی حکام نے اب تک 17 ہزار 828 مرغیوں کو ضبط کر لیا ہے۔
چین کی وزارت کے ایک بیان کے مطابق یہ وباء ضلع شوانگقنگ کے شاؤینگ شہر میں ایک فارم میں سامنے آیا۔
فارم میں 7،850 مرغیوں میں سے اس وبا کے سبب 4،500 مرغیوں کے مرنے کی اطلاع ہے۔ چین کے وزارت کے بیان کے مطابق مقامی حکام نے اس حادثے کے بعد 17،828 مرغیوں کو ضبط کر لیا ہے۔
ہنان میں اب تک برڈ فلو سےکسی بھی انسان کے متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
اس وباء کا آغاز ایسے وقت میں ہوا ہے جب چینی حکام کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں، جس سے اب تک 304 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
چین نے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں، جس سے ایک درجن سے زیادہ شہروں میں 56 ملین افراد کی نقل و حرکت متاثر ہوئی ہے۔
آسٹریلیا، فرانس، ریاستہائے متحدہ امریکہ اور چین کے علاوہ سات ایشیائی ممالک میں وائرس پھیلنے کی وجہ سے دنیا بھر کے صحت کے حکام عالمی وبائی بیماری سے بچنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو عالمی سطح پر صحت کا بحران قرار دینے کے بعد متعدد ممالک نے چین سے اپنے شہریوں کے انخلاء کے عمل کو تیز کردیا ہے۔