ETV Bharat / international

کورونا: 24 گھنٹوں کے دوران 6 نئے معاملات سامنے آئے - چین

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے جمعرات کو کسی کی موت نہیں ہوئی۔ ہیلتھ کمیشن کے مطابق اس وبا میں مبتلا 50 افراد کو صحت یا ب ہو نے کے بعد مختلف اسپتالوں فارغ کر دیا گیا ہے۔ وہیں شدید بیمار افراد کی تعداد کم ہو کر 57 رہ گئی ہے۔

سدف
دفس
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 12:31 PM IST

چین میں کورونا کی رفتار میں کافی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کورونا کے چھ نئے کیسز درج کئے گئے ہیں، جن میں سے دو کیسز بیرون ملک سے آئے ہوئے افراد سے وابستہ ہوئے ہیں۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے یہ اطلاع دی ہے۔ کمیشن کے مطابق جمعرات کو ملک میں کورونا کے جو چار کیسز درج کئے ہیں، ان میں سے تین کیسز صوبہ ہیلونگجیانگ اور ایک کیس صوبہ گوانگڈونگ کا ہے۔

کمیشن نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے جمعرات کو کسی کی موت نہیں ہوئی۔ ہیلتھ کمیشن کے مطابق اس وبا میں مبتلا 50 افراد کو صحت یا ب ہو نے کے بعد مختلف اسپتالوں فارغ کر دیا گیا ہے۔ وہیں شدید بیمار افراد کی تعداد کم ہو کر 57 رہ گئی ہے۔

ہیلتھ اتھارٹی کے مطابق چین میں جمعرات تک بیرون ملک سے آئے ہوئے افراد سے وابستہ کورونا کے 1618 کیسز درج ہو چکے ہیں جس سے 849 افراد کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ 769 افراد زیر ِ علاج ہیں۔

ان میں سے 32 افراد کی حالت نازک ہے ۔چین میں عالمی وبا سے اب تک 82804 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 77257 افراد کو اسپتال سے علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ وہیں 4632 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 915 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.