ETV Bharat / international

بھارتی افواج پر حملے کی چینی کمانڈر نے ہدایت دی تھی: امریکی انٹلی جنس - US Intel

امریکی انٹلی جنس رپورٹ کے مطابق چینی مغربی تھیٹر کمانڈ کا سربراہ ژاؤ زونگقی نے شمالی بھارت کے سرحدی علاقہ میں ہوئی کاروائی کی منظوری دی تھی جس میں بھارت کے 20 اور چین کے 35 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

China ordered attack on Indian troops, says US Intel
بھارتی افواج پر حملہ کی چینی کمانڈر نے ہدایت دی تھی: امریکی انٹلی جنس
author img

By

Published : Jun 23, 2020, 5:39 PM IST

چینی دفاعی عہدیدار کی جانب سے انکار کے کچھ دن بعد امریکی انٹلی جنس رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا کہ سینئرچینی جنرل نے فوج کو گلوان وادی میں بھارتی فوجیوں کے خلاف کاروائی کرنے کی اجازت دی تھی جس کے نتیجہ میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان سرحد پر خونریز تصادم ہوا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا کہ مغربی تھیٹر کمانڈ کے سربراہ، جنرل ژاؤ زونگقی نے بھارت کے شمالی سرحدی علاقہ میں اس کاروائی کو منظوری دی تھی۔ چینی کاروائی ’بھارت کو سبق سکھانے‘ کے مقصد سے کی گئی تھی۔

دنیا کے دو سب سے زیادہ آبادی والے ممالک کے مابین گلوان وادی میں ہوئے تصادم کے نتیجہ میں 20 بھارتی اور 35 چینی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ اس دوران مبینہ طور پر دونوں ممالک کے فوجیوں کو بندھی بنایا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں رہا کردیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان یہ 1962 کے بعد سے سب سے بدترین جھڑپ تھی۔

اگرچہ کہ بیجنگ نے بھارت کے خلاف کاروائی طاقت کے مظاہرہ کے طور پر کی تھی لیکن صورتحال اس سے بالکل مختلف ہوگئی اور بھارت میں بڑے پیمانہ پر چین کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.