ETV Bharat / international

تبت میں پہلی بلٹ ٹرین سروس شروع

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 1:36 PM IST

چین نے جمعہ کے روز تبت کے دور دراز ہمالیہ کے علاقے میں پہلی الیکٹرک بلٹ ٹرین کی سروس شروع کر دی ہے۔ یہ ٹرین صوبائی دارالحکومت لہاسا اور نیانگچی کو جوڑے گی۔ نیانگچی تبت کا ایک سرحدی شہر ہے جو اروناچل پردیش کے قریب واقع ہے۔

تبت میں پہلی بلٹ ٹرین سروس شروع
تبت میں پہلی بلٹ ٹرین سروس شروع

چین نے جمعہ کے روز تبت کے دور دراز ہمالیہ کے علاقے میں پہلی الیکٹرک بلٹ ٹرین کی سروس شروع کر دی ہے۔ یہ ٹرین صوبائی دارالحکومت لہاسا اور نیانگچی کو جوڑے گی۔ نیانگچی تبت کا ایک سرحدی شہر ہے جو اروناچل پردیش کے قریب واقع ہے۔

چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی صد سالہ تقریبات سے قبل یکم جولائی کو سچوان تبت ریلوے کے 435.5 کلومیٹر لمبے لہاسا نیانگچی سیکشن کا افتتاح کیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ تبت خودمختار خطے میں بجلی سے چلنے والی پہلی ریلوے جمعہ کی صبح شروع ہوئی ہے، یہ ٹرین صوبائی دارالحکومت لہاسا اور نیانگچی کو جوڑے گی۔

تبت میں سچوان تبت ریلوے، کنگھائی تبت ریلوے کے بعد دوسری ریلوے ہوگی۔ نومبر میں چینی صدر ژی جنپنگ نے عہدیداروں کو تبت کے صوبہ سچوان کو نیانگچی سے جوڑنے والے ریلوے منصوبے کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کہ نئی ریل لائن سرحدی استحکام کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

سچوان-تبت ریلوے صوبہ سچوان کے چینگدو سے شروع ہوگی اور یان سے گزرتے ہوئے کامدو کے ذریعہ تبت میں داخل ہوگی، جس سے چینگدو سے لہاسا کا سفر 48 گھنٹے سے کم ہو کر 13 گھنٹے رہ جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: Withdrawal of US troops: روس نے افغانستان میں خانہ جنگی کا خدشہ ظاہر کیا

نیانگچی میڈوگ کا ایک صوبائی شہر ہے جو اروناچل پردیش کی سرحد سے متصل ہے۔ چین کا دعویٰ ہے کہ اروناچل پردیش کو جنوبی تبت کا حصہ بنایا گیا ہے، جسے بھارت سختی سے مسترد کرتا ہے۔ بھارت اور چین کا سرحدی تنازعہ 3،488 کلومیٹر طویل لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.