ETV Bharat / international

ہم دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے: چین

گذشتہ کئی مہینوں سے امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی سطح پر ایک طرح کی جنگ کی کیفیت ہے۔

author img

By

Published : Aug 26, 2019, 11:20 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:43 AM IST

ہم دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے: چین

چین نے اضافی چارج نافذ کرنے کے امریکہ کے فیصلے کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیوں اور ڈرانے سے کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے بتایا کہ اگر حالیہ واقعات کے پیش نظر امریکی کمپنیاں چین سے واپسی کر لیتی ہیں تو دیگر کمپنیاں اس خلا کو پُر کردیں گی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات کے بعد امریکہ کی جانب سے جو ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے، وہ سب سیاسی نعرے بازی ہے۔

شوانگ نے کہا کہ امریکہ کا یہ فیصلہ بازارکی معیشت کے ضاطبے کے منافی ہے اور اس کی مخالفت امریکی کمپنیوں سمیت تمام فریقوں کی جانب سے کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ دھمکی اور ڈرانے والی پالیسیاں چین کے ساتھ کام نہیں کریں گی اور ضرورت پڑنے پر چین بھی اپنے قانونی مفادات کی حفاظت کے لئے مناسب قدم اٹھائے گا۔

چینی وزارت خارجہ پیر کو ہندوستان سے آئے صحافیوں کے وفد سے خطاب کر رہا تھا۔ اس دورے کا اہتمام نئی دہلی میں چینی سفارت خانے اور وزارت خارجہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

اس دوران صحافیوں کو آبی وسائل، ڈیم کی تعمیر اور ہند۔ چین اور چین ۔ نیپال کے درمیان پانی سے متعلق تعلقات کے بارے میں واقف کرایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 40 برسوں میں امریکہ اور چین کے تعلقات میں کافی مضبوطی آ چکی ہے اور اب امریکہ کا یکطرفہ فیصلہ مثبت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ کئی مہینوں سے امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی سطح پر ایک طرح کی جنگ کی کیفیت ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے معاشی نظام کو تباہ کرنے کی سمت میں مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 9:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.