ETV Bharat / international

چین نے جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو بالآخر مبارکباد دی

امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کو تقریبا 10 روز ہو چکے ہیں، دنیا بھر کے متعدد سربراہان مملکت جو بائیڈن کو انہیں امریکی صدر منتخب کیے جانے کے بعد مبارکباد دی ہے، لیکن چین نے مبارکباد نہیں دی تھی۔ بالآخر چین کی طرف سے بھی جو بائیڈن اور کملا ہیرس کو مبارکباد دی گئی ہے۔

sdf
fsd
author img

By

Published : Nov 13, 2020, 7:49 PM IST

امریکی صدارتی انتخابات کے کئی روز بعد بیجنگ کی خاموشی ٹوٹی ہے۔ چین نے آخر کار جمعہ کے روز امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کو امریکی صدر اور نائب صدر کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ 'ہم امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کرتے ہیں۔ ہماری طرف سے جو بائیڈن اور ہیرس کو مبارکباد'۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے اپنی ریگولر نیوز کانفرنس میں یہ مبارکباد دی۔

وانگ نے کہا 'ہم سمجھتے ہیں کہ امریکی انتخابی نتائج کی تصدیق امریکی قانون اور طریقہ کار کی بنیاد پر ہوگی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.