ETV Bharat / international

Birth Control Policy in China: چین میں تین بچے پیدا کرنے کی جلد ملے گی اجازت

author img

By

Published : May 31, 2021, 4:15 PM IST

Updated : May 31, 2021, 4:28 PM IST

آبادی میں اضافے کو روکنے کے لئے حکمران جماعت نے 1980 میں پیدائش کی حدود کے متعلق قانون نافذ کیا تھا لیکن اس دوران کام کرنے والے افراد یعنی ورکنگ ایج (working age group) کے افراد کی تعداد بہت تیزی سے کم ہوگئی ہے۔

China easing birth limits
China easing birth limits

چین میں ضعیف العمر افراد کی آبادی میں اضافے اور نوجوانوں کی کم تعداد کے بعد اب چین نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے تحت لوگوں کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے پیر کو بتایا کہ چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی تمام چینی جوڑے کے لئے نافذ پیدائش کے حد کو آسان بناتے ہوئے تمام جوڑے کو دو کے بجائے تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دے گی۔

اس اعلان میں مردم شماری کے اعداد وشمار کو پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک دہائی کے دوران چین کی ورکنگ ایج آبادی کم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جبکہ 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا جس نے معاشی اور معاشرے پر دباؤ ڈالا ہے۔

آبادی میں اضافے کو روکنے کے لئے حکمران جماعت نے 1980 میں پیدائش کی حدود کے متعلق قانون جافذ کیا تھا لیکن اس دوران کام کرنے والے افراد یعنی ورکنگ ایج کے افراد کی تعداد بہت تیزی سے کم ہوگئی ہے۔

زنوا نیوز ایجنسی نے کہا کہ حکمران جماعت کی پولیٹ بیورو کے پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چین عمر رسیدہ آبادی سے فعال طور پر نمٹنے کے لئے بڑی پالیسیاں اور اقدامات متعارف کرے گا۔

پارٹی رہنماؤں نے نشاندہی کی کہ پیدائش کی پالیسی کو مزید بہتر بناتے ہوئے ایک جوڑے کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت کے متعلق پالیسی تیار کی جائے گی۔

سن 2015 میں جوڑے کے لئے ایک بچے تک محدود کرنے والی پابندی میں آسانی پیدا کردی گئی تھی تاکہ سب کے دو بچے پیدا ہوسکیں لیکن اگلے سال ایک مختصر سے اضافے کے بعد پیدائش میں کمی واقع ہوگئی۔

Last Updated : May 31, 2021, 4:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.