نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہفتہ کے روز کہا کہ یہ دونوں کیسز غیر ملکی شہریوں سے متعلق ہیں۔ اس کے ساتھ یہاں غیر ملکی شہریوں سے متعلق کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد یہاں بڑھ کر 1925 ہوگئی۔
شنگھائی اورریاست گوانڈونگ میں نئے کیس درج کئے گئے ۔ ہیلتھ کمیشن کے مطابق 1859 غیر ملکی شہریوں کو علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے ، جبکہ 66 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ ملک میں ایک بھی غیر ملکی شہری اس وبا کی وجہ سے ہلاک نہیں ہوا ہے۔