چین کی قومی صحت کمیٹی نے جمعہ کو یہ اطلاع دی ہے ۔
محکمہ صحت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’چین کے 29مختلف صوبوں میں کورونا وائرس کے 839نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے 25 لوگوں کی جان چلی گئی ہے۔
کوروناوائرس کے خطرےکے سلسلے میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے فی الحال اس وائرس کو عالمی صحت ایمرجنسی کا اعلان کرنےسے منع کردیاہے۔ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ اس وائرس کو عالمی صحت ایمرجنسی قرار دینا جلد بازی ہوگی۔
واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے اس سے پہلے 17لوگوں کی موت ہوئی تھی اور 571 افراد اس وائرس میں مبتلا تھے۔یہ اعدادو شمار حالاں کہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں جن کو توجہ میں رکھتے ہوئے کئی ملکوں نے چین کے سفر کےلئے اپنے اپنے ملک کے شہریوں کو الرٹ جاری کیاہے۔