چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 1 لاکھ 83ہزار افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔ تاہم چینی حکام کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے وائر کے پھیلائو کو کافی حد تک تک کم کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ووہان شہر صوبہ ہوبئی کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا شہر ہے جہاں قریب ایک کروڑ لوگ آباد ہیں۔
چین کے صوبہ ہوبئی میں بدھ کے روز مقامی ہیلتھ افسر نے جمعرات کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں کورونا وائرس (كووڈ19) کا نہ ہی کوئی نیا مثبت کیس سامنے آیا ہے اور نہ ہی کسی کی موت واقع ہوئی ہے۔
صوبے میں بدھ تک 546 بغیر علامات والے کیسز کو زیر علاج رکھا گیا تھا۔ صوبائی ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ ووہان میں كووڈ -19 کے 28 مریضوں کو بدھ کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
صوبے میں 69 مریض ابھی اسپتال میں داخل ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
ہوبئی میں گزشتہ روز تک ووہان کے 50333 سمیت مجموعی 68128 کیسز کی تصدیق هوئی ہے۔