چین نے بدھ کے روز کہا ہے کہ وہ بحران زدہ افغانستان کی معاشی بحالی میں اپنی حیثیت کے مطابق مدد کرے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین کو جہاں تک ممکن ہوا افغانستان کی سماجی و اقتصادی بحالی میں مدد کرے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چین افغان شہریوں کے لیے اپنی دوستانہ پالیسی پر قائم رہے گا۔
چین کی جانب سے افغانستان میں نئی حکومت کو تسلیم کرنے کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر سفارت کار نے زور دیا کہ اس پر ردعمل ظاہر کرنے سے پہلے حکومت کا انتظار کیا جائے۔
خیال رہے منگل کے روز طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اس یقین کا اظہار کیا تھا کہ دوسری قومیں افغانستان کی تعمیر نو میں یقیناً مدد کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں: چین
واضح رہے کہ امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے ساتھ ہی طالبان گزشتہ ہفتے کے آخر میں ملک کے بیشتر حصوں پر قبضہ کرنے کے بعد اقتدار میں واپس لوٹے ہیں۔
(یو این آئی)