ETV Bharat / international

میانمار: سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 4 مظاہرین ہلاک - سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 4 مظاہرین ہلاک

سیاسی قیدیوں کو مدد پہنچانے والی تنظیم کے مطابق فروری سے اب تک سکیورٹی فورسز کے خلاف مظاہرے کے دوران 598 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Myanmar
Myanmar
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 2:19 PM IST

میانمار کے شہر باگو میں جمعہ کی صبح سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں چار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مقامی میڈیا کھت تھک میڈیا اور سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق پولیس فائرنگ میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

میانمار: سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں 4 مظاہرین ہلاک

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو اور ایسوسی ایٹ پریس کے ساتھ شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ مسلسل فائرنگ سے بچنے کے لئے مظاہرین بیریکیڈ کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں۔

باگو میں بدھ کے روز مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کے ذریعہ فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سیاسی قیدیوں کو مدد پہنچانے والی تنظیم کے مطابق فروری سے اب تک سکیورٹی فورسز کے خلاف مظاہرے کے دوران 598 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

فوج کے ذریعے یکم فروری کو آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے بعد ملک میں مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں اور مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کارروائی بھی کر رہی ہے۔

اس دوران بڑی تعداد میں مظاہرین کی لاشوں کو سکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں بھی لے لیا ہے جس سے ہلاک شدگان کا مکمل اندازہ لگانا مشکل ہے۔

ساتھ ہی پریس کو بھی پوری خبر موصول نہیں ہو پارہی ہے کیونکہ ملک میں فوجی حکومت کے دوران میڈیا پر بھی کئی طرح کی پابندیاں اور سختیاں عائد کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.