ETV Bharat / international

عسکریت پسندوں کے حملے میں دو پاکستانی فوجی ہلاک - bomb blast killed pak army man

شمالی مغربی پاکستان میں فوجیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے عسکریت پسندوں نے دھماکہ کیا۔

Bomb targeting
Bomb targeting
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 8:03 AM IST

Updated : Jun 11, 2020, 9:10 AM IST

شمالی مغربی پاکستان میں عسکریت پسندوں نے دھماکہ کر کے دو پاکستانی فوجی کو ہلاک کر دیا ۔

فوج کے ذراعئ نے بتایا کہ بدھ کے روز افغانستان کے سرحد کے قریب شمال مغربی پاکستان میں فوجیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے دو دھماکے کئے گئے جس میں دو فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر دو زخمی ہوئے ہیں۔

فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فوجی دستے گشت پر تھے جب یہ حملہ شمالی وزیرستان ضلع کے ایک اہم قصبے میران شاہ کے قریب ہوا۔

کسی عسکریت پسند گروپ نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن یہ شک مقامی عسکریت پسندوں پر ہے جنھیں وہاں تعینات سیکیورٹی فورسز پر گزشتہ دنوں میں کئی حملوں کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان اس وقت تک عسکریت پسندوں کا ایک اڈہ تھا جب تک کہ پاکستانی فوج نے یہ نہ کہا تھا کہ وہاں جاری کارروائیوں کے نتیجے میں طالبان جنگجوؤں کا علاقہ ختم ہو گیا ہے۔

تاہم حالیہ ہفتوں کے دوران وہاں تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس سے شہریوں میں یہ خوف پھیل گیا ہے کہ شاید فوج مزید کاروائیاں ان علاقوں میں کرے۔

Last Updated : Jun 11, 2020, 9:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.