پہاج ورک نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ دھماکوں کے بعد متعلقہ مقامات پر پولیس اور فوج کے جوان پہنچے ۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس بم دھماکے کی ذمہ داری آئی ایس آئی ایس نے لی ہے
واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بم دھماکوں کے کئی واقعات میں 72 لوگوں کی موت اور 180 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔
راجدھانی کابل میں سنیچر کی تاخیر شب’ویڈنگ ہال‘ میں ایک طاقتور بم دھماکہ میں کم از کم 63 لوگوں کی موت اور 180 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے بعد اتوار کی صبح ملک کے شمالی صوبے بلخ میں سڑک کے کنارے ہوئے دھماکے میں کم از کم 9 لوگ مارے گئے تھے۔