ETV Bharat / international

کابل: شادی کی تقریب میں دھماکہ، 63 ہلاک - شادی کی تقریب میں دھماکہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی ایک تقریب میں طاقتور دھماکے میں ہفتہ کی شب کم از کم 63 افراد کی موت ہو گئی اور 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

کابل: شادی کی تقریب میں دھماکہ، 40 ہلاک
author img

By

Published : Aug 18, 2019, 4:59 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 10:11 AM IST

افغانستان کے وزارت داخلہ نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابل کے مغربی حصے میں استقبالیہ تقریب کے دوران دھماکہ ہوا، لیکن اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں صاف طور پر کچھ نہیں کہا۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمي نے ’ٹولو نیوز‘ کو بتایا کہ کابل کے پی ڈی چھ واقع’ شہردبئی ویڈنگ ہال‘ میں ہفتہ کی رات تقریبا 10:40 بجے یہ دھماکہ ہوا۔
انہوں نے کہا ’’ہلا ک ہوئے اہلکار اور زخمیوں کو پولیس اور ایمبولینس کی ٹیم نے اسپتال پہنچایا دیا ہے۔ یہ دھماکہ کس طرح کا تھا اس کے بارے میں بعد میں معلومات دی جائے گی‘‘۔
اس واقعہ کے وقت دو منزلہ ’ویڈنگ ہال‘ میں اسٹیج کے قریب بہت سے لوگ جمع تھے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کے وقت ہال پوری طرح لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے احتیاط کے طورپر پورے علاقے کا محاصرہ کر دیا ہے۔ ابھی تک کسی بھی گروپ یا شخص نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔
ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ مغربی کابل میں ہزارہ کمیونٹی کے علاقے میں ہوا۔ افغان حکام نے ابتدائی طور پر چھ افراد کے ہلاک اور 20 زخمی ہونے کا بتایا تھا، تاہم اب حکام نے متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمے داری کسی نے قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد مدعو تھے۔

Intro:Body:

ae bhai machli plz

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 10:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.