ETV Bharat / international

حادثے کا شکار فلپائن کے فوجی طیارے کا ’بلیک باکس‘ برآمد

حادثے کا شکارفلپائن کے فوجی طیارے کے بلیک باکس کو نکال لیا گیا ہے۔ اس کی تصدیق فوجی سربراہ جنرل سوبے جانا نے کی ہے۔

black-box-of-crashed-military-plane-found-in-philippines
فلپائن کے حادثے کا شکار فوجی طیارے کا ’بلیک باکس‘ برآمد
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 10:35 AM IST

(منیلا) فلپائن کے تفتیش کاروں نے فضائیہ کے حادثے کا شکار طیارہ سی-130 ہرکیولِس کا ’بلیک باکس‘ دھونڈ نکالا ہے۔ فلپائن کے فوجی سربراہ جنرل سوبے جانا نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔

مسٹر سوبے جانا نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ ’ہم بلیک باکس سے سنیں گے کہ کاکپِٹ سے پائلٹ اور کرو ممبر کی آخری بات چیت کیا تھی‘۔ انہوں نے تفتیش کاروں کو جلد از جلد تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سنگین طور پر زخمی مزید ایک فوجی کی موت ہو گئی، جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 53 ہوگئی ہے۔ حادثے میں مارے گئے 50 فوجیوں میں سے سات کی شناخت کرلی گئی ہے جب کہ کئی متاثرین کی لاشیں بری طرح جلنے کے سبب ان کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

جنرل سوبے جانا نے بتایا کہ حادثے کے سبب فوجیوں کے علاوہ تین شہری بھی مارے گئے اور دیگر چار افراد زخمی ہوگئے۔

غور طلب ہے کہ 96 فوجیوں اور کرو ممبر کو لےکر جانے والا طیارہ اتوار کے روز سولو صوبے کے جولو جزیرے پر اترتے وقت حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ اس طیارے میں نئے تربیت یافتہ فوجیوں کو دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے سولو لے جایا جارہا تھا۔ گزشتہ تین دہائیوں میں یہ حادثہ فلپائن فضائیہ کا سب سے خطرناک طیارہ حادثہ تھا۔

حادثے میں بچے 46 فوجیوں میں سے ایک کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر سوبے جانا نے بتایا کہ فوجی طیارہ پہلے تین بار ہوا میں اچھلا اور ڈگمگانے سے پہلے اٹھنے کی کوشش بھی کی لیکن حادثے کا شکار ہونے سے بچ نہیں پایا۔

مزید پڑھیں: Philippines Plane Crash: فلپائن میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، 17 افراد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ طیارے کے پنکھوں میں سے ایک درخت سے ٹکرا گیا تھا جس سے طیارہ دائیں جانب مڑ گیا اور حادثے کا شکار ہوگیا۔

صدر روڈرگو دُرتیتے نے ہلاکتوں کے تئیں اظہار تعزیت کرنے اور زندہ بچنے والوں سے ملاقات کے لیے پیر کی رات جامبو آنگا شہر کا دورہ کیا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.