ETV Bharat / international

ایس جے شنکر اور مائک پومپیو کی دوطرفہ ملاقات - SJ Shankar and Mike Pompeo

اس ملاقات کے دوران مائک پومپیو اور ایس جے شنکر نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کا اظہار کیا اور رواں برس کے اواخر میں ہونے والے ہند امریکہ 2پلس2 وزارتی میٹنگ کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

sdf
sfd
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 4:49 AM IST

بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو چہارطرفہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ (کواڈ) کی میٹنگ کے بعد امریکہ کے وزیرخارجہ مائک پومپیو سے دوطرفہ ملاقات کی اور ہند بحرالکاہل خطے سمیت دنیا بھر میں امن۔ تحفظ اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے اور ہم آہنگی بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

میٹنگ کے بعد امریکی محکمہ خارجہ میں چیف نائب ترجمان ایل براون نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی تشویش کے موضوعات پر دوطرفہ وکثیرالجہتی تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے امریکہ بھارت تعلقات کی طاقت کی نشاندہی کرتے ہوئے کووڈ-19 وبا سے مقابلہ میں تعاون کا جائزہ لیا اور ہند بحرالکاہل سمیت دنیا بھر میں امن وسلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے اور ہم آہنگی بڑھانے کی ضرورت کا اظہار کیا۔

مسٹر براون کے مطابق مسٹر پومپیو اور ڈاکٹر جے شنکر نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کا اظہار کیا اور رواں برس کے اواخر میں ہونے والے ہند امریکہ 2پلس2 وزارتی میٹنگ کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.