ETV Bharat / international

بنگلہ دیش: پبلشر کے قتل معاملے میں آٹھ افراد کو سزائے موت

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 9:54 PM IST

جگریتی پرکاشن کے مالک فیصل عارفین ڈپون کو سنہ 2015 میں قتل کر دیا گیا تھا جس کے الزام میں ڈھاکہ کی ایک عدالت نے آٹھ افراد کو سزائے موت کا فیصلہ سنایا ہے۔

bangladesh sentenced eight people to death for publisher's murder
بنگلہ دیش: پبلشر کے قتل کے الزام میں آٹھ افراد کو سزائے موت

بنگلہ دیش: پبلشر کے قتل معاملے میں آٹھ افراد کو سزائے موت

بنگلہ دیش کے ڈھاکہ کی ایک عدالت نے چھ برس قبل دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک پبلشر کے قتل کے الزام میں کالعدم مسلح گروہ انصار الاسلام کے آٹھ ارکان کو سزائے موت سنائی ہے۔

بنگلہ دیش کے جگریتی پرکاشن کے ناشر فیصل عارفین ڈپون کو 31 نومبر سنہ 2015 کو شہر کے شاہ باغ علاقے میں ان کے اپنے دفتر میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔

ڈپون نے 'سیکولر' نام کی ایک کتاب شائع کی تھی جو ایک بنگلہ دیشی نژاد امریکی شہری اویجیت رائے کی کتاب تھی۔ اسی برس فروری میں اویجیت رائے کو بھی اسی طرح سے قتل کر دیا گیا تھا۔

قتل کی یہ دونوں وارداتیں انصار الاسلام کے سخت گیر ارکان کے ایک گروپ کے ذریعہ انجام دی گئی تھیں۔ ان واقعات کے بعد بنگلہ دیش حکومت نے مئی سنہ 2015 میں اس تنظیم پر پابندی عائد کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چینی اور بھارتی فوج کا مشرقی لداخ سے پیچھے ہٹنے کا عمل شروع: چینی وزارت دفاع

حکام کا کہنا ہے کہ انصار الاسلام القاعدہ سے وابستہ مقامی گروپ ہے۔

بنگلہ دیش میں سنہ 2013 اور سنہ 2016 کے درمیان سیکولر کارکنان، بلاگرز اور ملحد مصنفین کو نشانہ بناتے ہوئے تشدد کی لہر دیکھی گئی ہے۔ صرف سنہ 2015 میں پانچ بلاگر اور ایک پبلشر کا قتل ہوا تھا۔

حالیہ برسوں میں حکومت نے شدت پسند گروہوں کو ختم کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی کے لیے دو بڑے یونٹ تشکیل دیئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کے لیے ملک بھر میں جاری چھاپوں میں اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ شدت پسند ہلاک اور سیکڑوں گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.