بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ کاکس بازار ضلع میں دو جولائی سے اب تک کم از کم 58.5 سینٹی میٹر(تقریباً دو فٹ) بارش درج کی گئی ہے۔ اس ضلع میں میانمار میں فوج کی کارروائی کے بعد 10لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناہ گزین مختلف راحت کیمپوں میں رہ رہے ہیں اور زیادہ تر نے رہنے کےلئے جھوپڑی نما گھر بنا رکھا ہے۔
انٹرنیشنل آرگینائزیشن فار مائگریشن کے ترجمان نے کہا کہ جولائی کےپہلے دو ہفتوں میں پناہ گزین کیمپوں میں شدید بارش سے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے جس میں تقریباً 4889 ترپال اور باسوں سے بنائےگئےگھر تباہ ہوگئے۔ پناہ گزینوں کے زیادہ راحت کیمپ پہاڑی ڈلانوں پر بنے ہوئےہیں۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ میانمار کی سرحد کے پاس بنے کیمپوں میں اپریل سے 200 سے زیادہ مرتبہ تودے گرنے کے حادثے ہوئےہیں اور کم از کم 10 لوگ مارے گئےہیں، جبکہ اس دوران کل 50 ہزار پناہ گزین متاثر ہوئے ہیں۔