ETV Bharat / international

بنگلہ دیش: لاک ڈاون کے باوجود ہزاروں افراد نماز جنازہ میں شریک - لاک ڈاون

ہفتہ کے روز ہزاروں افراد نے خلافت مجلس کے نائب امیر مولانا زبیر احمد انصاری کی نماز جنازہ میں ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ کے بغیر شرکت کی تھی۔

sdf
sd
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 10:38 AM IST

بنگلہ دیش میں مکمل لاک ڈاون کے دوران ایک عالم دین کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کے شریک ہونے کے سبب حکام نے پولیس افسر کو معطل کر دیا ہے۔

ویڈیو

اس طرح ہزاروں افراد کے اجتماع سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا۔

پولیس ہیڈ کوارٹر نے اپنے بیان کے ذریعہ برہمنبیریا شہادت حسین میں سرائیل پولیس اسٹیشن کے او سی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹیٹو کی جانب سے اجتماع کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے پولیس افسر کو برخواست کیا گیا ہے۔

ہفتہ کے روز ہزاروں افراد نے خلافت مجلس کے نائب امیر مولانا زبیر احمد انصاری کی نماز جنازہ میں ماسک اور سوشل ڈسٹنسنگ کے بغیر شرکت کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کے سبب انتظامیہ اس پر قابو نہیں کر سکی۔

پولیس افسر کی برطرفی سے قبل او سی نے بتایا کہ نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ڈھاکہ سے بھی لوگ آئے تھے۔ ٹیٹو نے کہا کہ جب لوگوں کی تعداد آنا شروع ہو گئی تو وہ انہیں روک نہیں سکے۔

خیال رہے کہ فی الحال بنگلہ دیش میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2 ہزار 144 ہو گئی ہے۔ اس وائرس سے 84 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.