ETV Bharat / international

بنگلہ دیش کے سابق صدرکا انتقال

بنگلہ دیش کے سابق صدراور جاتیہ پارٹی کے صدر حسین محمد ارشاد کا اتوار کی صبح یہاں کے مشترکہ فوجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 89 برس کے تھے۔

بنگلہ دیش کے سابق صدرجنرل ارشاد کا انتقال
author img

By

Published : Jul 14, 2019, 2:26 PM IST

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضا الشمیم نے بتایا کہ ارشاد نے آج صبح 07:45 بجے آخری سانس لی۔
انہوں نے بتایا کہ سابق فوجی افسر ارشاد کو گزشتہ کچھ ماہ سے ان کی خراب صحت کی وجہ سے کئی بار اسپتال میں داخل کرانا پڑا تھا۔
ارشاد نے فوج کے سربراہ رہتے ہوئے1982میں اقتدار پر قبضہ کرلیاتھا اور اگلے سال یعنی 1983میں اپنے صدر ہونے کا اعلان کردیاتھا۔
انہوں نے 24اپریل 1982کو اس وقت کے صدر عبدالستار کے خلاف بغیر خون بہائے تختہ پلٹ کو انجام دیا تھا۔ انہوں نے بعد میں جاتیہ پارٹی کی تشکیل کی اور سال 1986میں متنازعہ طریقے سے انتخابات میں جیت حاصل کی تھی۔
ارشاد 1990 تک بنگلہ دیش کے صدر رہے تھے اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء اور حالیہ وزیراعظم شیخ حسینہ کی قیادت میں جمہوریت کے حامی عوامی انقلابات کی وجہ سے انہیں استعفی دینا پڑاتھا۔ وہ 1991 میں رنگ پور- تین پارلیمانی حلقے سے لوک سبھا کےلئے منتخب ہوئے تھے اور اس کے بعد انہوں نے سبھی عام انتخابات میں جیت حاصل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.